اسحاق ڈار کی چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات
اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کےلیے ناگزیر ہے۔ چین وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ پاکستان کی خود مختاری اور ترقی کے سفر کی حمایت جاری رکھے گا۔