صحت و غذا

ادرک: سر درد، بخار اور دردوں میں بہترین

متعدد امراض میں قدرت کا خاص تحفہ

ادرک: سر درد، بخار اور دردوں میں بہترین، ادرک جس کی ایک جڑی بوٹی کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے، وسیع پیمانے پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں مصالحہ اور دوائی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ادرک کا اندرونی رنگ اُس کے معیار کے لحاظ سے سفید،گلابی یا سرخی مائل ہوتاہے۔تازہ ادرک خوشبودار،تیکھا،رسیلااور مصالحہ دارذائقہ کا حامل ہوتاہے۔ جبکہ پرانا اور سوکھا ہوا ادرک فائبر سے بھرپورخشک اور تازہ کے مقابلے میں زیادہ تیکھاہوتاہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق تازہ ادرک بخار کی حالت میں درجہ حرارت کو کم کرتا ہے جبکہ پرانا اور سوکھا ہوا ادرک موسمِ سرما میں جسم کے درجہ حرارت کو بھڑہانے میں مدد گارثابت ہوتا ہے۔
غذائی فوائد:
ادرک میں موجود مختلف بارہ Anti-Oxident اس کی وجہ شہرت ہیں جو اس کو مختلف امراض میں مفید بناتے ہیں۔یہ ہی وجہ ہے کہ ادرک دوائی کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتاہے۔ اس جڑی بوٹی میں خاص قسم کے تیل،پروٹین،کیلشم،فاسفورس،آئرن،وٹامن سی،کولین،فولیٹ،انوسیٹال،میگنیس،پینتھوٹینک ایسڈ،سیلیکان کی وافر اور وٹامن بی (3) کی ایک مخصوص مقدار شامل ہوتی ہے۔
ادرک کے دوائی کے طور پر فوائد لامتناہی ہیں۔آئیے اُن میں سے چند ایک پر نظر ڈالتے ہیں۔
شکستہ خون کی نالیوں کیلئے مفید:
ادرک کو اپنے کھانو ں میں استعمال کریں یا اپنے مشروبات میں ایک چائے کا چمچ تازہ ادرک کا جوس ملا کر نوش فرمائیں اور اس میں موجود خون کی نالیوں کو رسنے سے بچانے والی خصوصیات سے فائدہ اُٹھائیں۔ادرک خون میں شامل بلڈپلیٹلیٹس کو چیپچپا کرتاہے جس سے آپ کا خون رگوں سے رسنا بند ہو جاتاہے۔
سردی میں کار آمد:
سردی سے بچاؤ کیلئے پرانے ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کاٹیں اور ایک کپ تازہ پینے کے پانی میں اس کو ڈال کر اُبال لیں اگر آپ پسند کریں تو اس میں چند سبز چائے کے پتے بھی ڈال لیں اور اس سے تیار گرم گرم قہوہ نوش فرمائیں۔یہ قہوہ سردی سے ہونے والے بخارمیں درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

ادرک: سر درد، بخار اور دردوں میں بہترین
تازہ ادرک

کھانسی میں مفید:
گلہ خراب ہونے کی صورت میں دن میں تین سے چار بار شہد میں ادرک کا جوس ملا کر پینے سے گلا صاف رہتا ہے اور کھانسی سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ بنتا ہے۔ اگر آپ کو خشک کھانسی ہے تو جوان اور تازہ ادرک کا استعمال کریں اور اگر کھانسی کے ساتھ بلغم آتی ہے تو پرانا سوکھے ہوئے ادرک کا استعمال کریں۔

شہد کے مذیدار اور صحت مند فائدے

بد ہضمی کودرو بھگائے:
ایک چائے کا چمچ جوان تازہ ادرک کاجوس اورایک ایک چائے کا چمچ تازہ لیموں، پودینے کا جوس اور ذائقہ کیلئے شہد ایک گلاس پانی میں ملا کرپینے سے بدہضمی،سینے کی جلن،قے اور متلی میں بہت مفید ہے۔ خاص طور پر زیادہ کھانے کے بعد ایک اچھا ہاضمے دار مشروب ہے۔
تھکاوٹ ختم کرے:
ادرک کے ایک ٹکڑے کو سلائس کی شکل میں کاٹ کر ایک گلاس پانی میں تھوڑی سی دارچینی کے ساتھ اُبال لیں اور اس کو کسی چیز سے ڈھانپ کر آدھے گھنٹے تک رکھ دیں یہاں تک کہ اس کا رنگ براؤن ہو جائے۔ اس کو پینے سے بخار سے ہونے والی تھکاوٹ سے نجات مل جاتی ہے۔یہ پٹھوں اور جسم میں ہونے والی درد میں بھی مفید ہے۔
پیٹ کی گیس کے خاتمہ کیلئے:
ادرک کا ایک بڑا ٹکڑا ایک گلاس پانی میں ڈال کر اُبال لیں اور ذائقہ بہتر کرنے کیلئے تھوڑا شہد ملا کر اس کو دن میں دو بار پینے سے انتڑیوں کی گیس سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔
سوزش میں آرام:
ادرک میں سوزش کیخلاف کام کرنے والے اجزاء اور Anti-Oxidant انسانی جسم میں کسی بھی قسم کی سوزش کو روکتے ہیں۔یہ جوڑوں کی دردوں اور صبح کے وقت ہونے والی جسمانی کچھاؤ سے بھی بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔
ماہواری بے قائدگی کے خاتمہ کیلئے:
یہ ماہواری میں بے قائدگی کا بہترین علاج ہے۔ادرک کا ایک بڑا ٹکڑا ایک کپ پانی میں اُبال لیں اور خوشگوار ذائقہ کیلئے شہد ملا لیں۔ایک ماہ تک دن میں دو دفعہ گرم گرم پینے سے آپ خاطر خواہ تبدیلی محسوس کریں گی۔یہ ماہواری کی درد میں بھی بہت مفید ہے۔
دردوں کا خاتمہ کرے:
ادرک کا جوس دردوں میں انتہائی مفید ہے یہاں تک کہ جسم کے کسی بھی درد ہونے والے حصہ پراس کی مالش کر لی جائے مثلاًسر درد کی صورت میں ادرک کا جوس اپنے ماتھے پر لگائیں لیں اور دانتوں کی دردمیں چاہے اس کی مالش رخسار پر یا اپنے مسوڑے پر مل لینے سے درد سے نجات مل جاتی ہے۔

ادرک (100گرام) میں شامل غذائی اجزاء
ٹوٹل کیلوریز (80) (Nutrition Values are based on USDA Nutrient Database SR18)

ادرک میں شامل اجزا
ادرک میں شامل اجزا

*Percent Daily Values are based on a 2000 calorie diet.
Your daily values may be higher or lower depending on your calorie needs

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button