
ابوظبی میں میزائل کے ملبے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطبق ابوظبی کے علاقے سویحان اسٹریٹ پر اماراتی فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔
حکام کے مطابق تباہ کیے گئے میزائل کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور صورتِ حال کو قابو میں لے لیا گیا۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔

