غزہ جنگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا

غزہ جنگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا۔ معاہدے پر عمل درآمد آج صبح سے شروع ہوا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے بدلے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ جب تک یرغمالیوں کی لسٹ نہیں ملتی تب تک معاہدے پر آگے نہیں بڑھ سکتے، اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا، حماس نے معاہدے پر عمل نہیں کیا تو اسرائیل دوبارہ جنگ کا حق رکھتا ہے۔ فلسطینی بچے کچھے سامان کے ساتھ تباہ حال گھروں کو واپسی کے منتظر ہیں، جنگ بندی شروع ہونے سے پہلے اسرائیلی حملوں میں 33 بچوں سمیت مزید 122 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے غزہ کی بستیاں تباہ و برباد کردیں، گھر، اسکول،کالج اور اسپتال کھنڈر بن چکے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ پر پندرہ ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ ایک لاکھ دس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔