قومی خبریں
آلودہ پنجاب: سکولوں کے اوقات کار تبدیل
پنجاب بھر میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے سکولوں کے اوقاتِ کار بدل دیے گئے۔

آلودہ پنجاب: سکولوں کے اوقات کار تبدیل
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پیر 27 اکتوبر سے سکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے جبکہ چھٹی ڈیڑھ بجے ہوا کرے گی۔
محکمۂ سکول نے سموگ کے پیشِ نظر پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کے روز سکولوں کی ٹائمنگ صبح پونے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گی۔










