
فیروز والا میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی

فیروز والا ( عمر شہزاد سے ) فیروز والا کے علاقے علی پور ٹبہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ دو گروپوں میں گلی میں ترقیاتی کام کروانے کی وجہ سے پیش آیا۔
جس میں دونوں گروپوں کی طرف سے اسلحے کا بے دریغ استعمال اور فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آنے والے نو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے موقع پر پہچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

فیروز والا میں فائرنگ
زخمیوں کی شناخت مدرجہ زیل ناموں سے ہوئی 32 سالہ نسرین زوجہ طارق 65 سالہ مجید ولد رحمت 30 سالہ دلاور ولد حنیف 58 سالہ بشیر ولد احمد 40 سالہ اللہ رکھا ولد مصطفی 46 سالہ کلثوم زوجہ نوید 52 سالہ اعظم ولد سلطان 19 سالہ محمد عقیل ولد جبار اور 25 سالہ قاسم ولد خادم حسین بتائی گئی۔
https://mashriqurdu.com/%d9%81%db%8c%d8%b1%d9%88%d8%b2-%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d8%a6%d8%b4%d9%88%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%86%d8%b1%d8%a8%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%a2%d8%a6%d9%84/
