تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

سروس ڈاؤن ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں:کلاؤڈ فلیئر کمپنی

50 / 100 SEO Score

کلاؤڈ فلیئر کمپنیپاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہوئی۔اس حوالے سے انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کلاؤڈ فلیئر کمپنی کا بیان بھی سامنے آ گیا،جس میں کہا گیا کہ مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا سائٹس، اے آئی سروسز اور ایمازون ویب سروسز کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب کلاؤڈ فلیئر کمپنی کا کہنا تھا کہ سروس ڈاؤن ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں انٹرنیٹ سروسز متاثرہونے سے میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشن بھی سست روی کا شکار ہیں، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔اِسی طرح دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے واٹس ایپ پر پیغامات ڈاؤن لوڈ نہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button