کھیل
آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کا اعلان
لندن میں پی ایس ایل کے روڈ شو کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا

آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کا اعلان،لندن لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے روڈ شو کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کے میچز منعقد کرانے کیلئے اقدامات کر لیےگئے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ ہم مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جارہے ہیں، بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے مظفرآباد میں اعلیٰ معیار کے مطابق فائیو سٹار ہوٹلز بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزادجموں و کشمیر میں منعقد کرائے جائیں گے۔









