تازہ ترین

 آرٹیکل 5 کے مطابق بھی حقوق معطل نہیں ہو سکتے، جسٹس جمال مندوخیل

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ سن رہا ہے۔

آرٹیکل 5 کے مطابق بھی حقوق معطل نہیں ہو سکتے، دوران سماعت وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کی بنیاد آرٹیکل 8 (5) اور 8 (3) ہیں جو مختلف ہیں اور انہیں یکجا نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کا نکتہ کل سمجھ آچکا، آگے بڑھیں اور بقیہ دلائل مکمل کریں۔

فوجی عدالت: سویلین ٹرائل کیس سماعت کیلئے مقرر

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جسٹس منیب اختر کے فیصلے کے پیرا گراف سے شروع کریں، آرٹیکل 233 بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین کے مطابق بھی رولز معطل ہوتے ہیں، ختم نہیں، آرٹیکل 5 کے مطابق بھی حقوق معطل نہیں ہو سکتے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آرٹیکل 233 کے 2 حصے ہیں، ایک آرمڈ فورسز کا دوسرا شہریوں کا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button