آرمی ایکٹ صرف فوج کے لیے ہے، سماعت کے دوراون جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں ہم سب کو مدِ نظر رکھیں گے۔
بنیادی حقوق معطل ہونے کیلئے ایمرجنسی لازم : جسٹس محمد علی مظہر
عدالت میں جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اس نکتے پر بھی وضاحت کریں کہ فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتا ہے؟ میری معلومات کے مطابق کیس کوئی اور سنتا ہے اور سزا، جزا کا فیصلہ کوئی اور کرتا ہے۔ جس نے مقدمہ سنا ہی نہیں وہ سزا، جزا کا فیصلہ کیسے کرسکتا ہے؟