تازہ ترینقومی خبریں

بحیرہ عرب میں طوفان شکتی شدت اختیار کر گیا، کراچی میں بارش کا امکان

کراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان "شکتی” نے شدت اختیار کر لی ہے۔

83 / 100 SEO Score

بحیرہ عربکراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان "شکتی” نے شدت اختیار کر لی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اس وقت بحیرہ عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے اور کراچی کے جنوب مغرب سے تقریباً 700 کلومیٹر دور ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان شکتی کی شدت اس وقت زیادہ ہے، تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کسی بھی قسم کا خطرہ نہیں ہے اور کل سے طوفان کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب، کراچی میں آج موسم گرم اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔بحیرہ عرب

پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش،منگلا ڈیم بھر گیا،سیلابی خدشات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button