بین الاقوامی
آج صبح ایران کے حملے میں 3 اسرائیلی ہلاک
ایران نے اسرائیل پر صبح سے تیسرا میزائل حملہ کردیا۔ اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبا میں میزائل گرنے سے تباہی ہوئی، 3 اسرائیلی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

آج ایران کے حملے میں 3 اسرائیلی ہلاک
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیان کردہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے اسرائیل نے تہران پر شدید حملے کیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کرج اور راجائی شہر میں بھی کئی زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔
آج صبح ایران کے حملے
حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے تہران کے دو علاقوں کے شہریوں کو انخلاء کی نئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہیں۔
ٹرمپ کے اعلان کے مطابق ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہو گا۔