کھیل

آئی سی سی, بابر اعظم پر جرمانہ عائد

بابر اعظم آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے

50 / 100 SEO Score

بابر اعظمآئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پر جرمانہ عائد کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بابر اعظم آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔بابر اعظم کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے 21 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔بابر اعظم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔بابر اعظم نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری علی نقوی کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button