کھیل

آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہو گیا

ماہرین کرکٹ کا دعویٰ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر بھی فارمولا طے پاگیا ہے، 2027ء تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تعطل کا بالآخر حل نکال لیا ہے۔

معاہدے کے تحت 8 ٹیموں کے اس ایونٹ میں بھارت کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے جبکہ بدلے میں آئی سی سی کے ان ایونٹس، جن کی میزبانی بھارت کرے گا، میں پاکستان اور بھارت کے میچز بھی نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button