سنٹرل پولیس آفس، لائسنسنگ آگاہی مہم کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کا انعقاد،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، مرزا فاران بیگ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، شہزادہ سلطان، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، سی ای او ہم ٹی وی درید قریشی کی شرکت،صوبہ پنجاب سمیت پورے ملک میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک لائسنسنگ آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس سے مہم کا آغاز کر دیا،مہم کے تحت شہریوں کو روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ لائسنسنگ اور ٹریفک ایجوکیشن کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ کے استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے شہری اپنی اور دوسروں کی جان بچا سکتے ہیں،ٹریفک آگاہی مہم پر عملدرآمد سے شہری روڈ ایکسیڈنٹ سے محفوظ رہ سکیں گے،شہریوں کی ٹریفک سہولیات سے متعلق ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،تعلیمی اداروں میں ٹریفک ایجوکیشن ونگز کی جانب سے سیمینارز کا انعقاد کیا جارہے،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 213 فیصد زیادہ ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے،ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور سموگ کے تدارک میں اہم کردار ادا کیا،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہار کا کہنا تھا کہ لائسنسنگ سروسز کا آن لائن حصول صوبہ بھر میں جاری، اب تک صرف لاہور میں 232000 لائسنس بنائے گئے،ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم اور زیروٹولرنس پالیسی کے باعث لاہور میں ایکسیڈنٹ میں 28 فیصد کمی واقع ہوئی، ایک نجی ٹی وی چینل درید قریشی کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی سڑک پر چلنے یا سفر کرنے والے ہر شہری کے لیے ضروری ہے جبکہ سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ آگاہی دینا میڈیا کا کام جبکہ عملدرآمد کروانا پولیس کا کام ہے۔
0 8 1 minute read