صنعت وتجارتقومی خبریں

ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دے دیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دے دیا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ای سی سی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے چین سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔ وہ بواؤ فورم برائے ایشیا 2025ء میں شرکت کےلیے چین کے دورے پر ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کی ریکوڈک منصوبے سے متعلق سمری اور اس کی لاگت میں اضافے کے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے سمری میں شامل تجاویز کی منظوری دے دی ہے ۔ اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو قریبی رابطہ قرار رکھنے کی ہدایت کی اور تمام متفقہ اقدامات کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر زوردیا۔ ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔  وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سمری بھی منظور کرلی۔

بلوچستان: ریکوڈک آپریٹر بارک گولڈ، منصوبے کی تیاری مکمل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button