پاکستان

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی کوئی بات نہیں کی، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی کوئی بات نہیں ہو رہی

کراچی میں اوور سیز چیمبرز آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہوتی جارہی ہے، مرغی اور دالوں کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے، مڈل مین کا کردار ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ اہم کائیبور ریٹ ہے، پرائیوٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا ہے، 6 برس میں 6 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے، ملٹی نیشنل کمپنیز نے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ او آئی سی سی آئی کا کاروباری اعتماد سروے حوصلہ افزا ہے، 900 سے زائد جعلی پیٹرول پمپ سیل کیے ہیں، حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنلز کمپنیز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں، سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، پرائیویٹ سیکٹر کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اداروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا، پاکستان میں بنے پراڈکٹس کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button