قومی خبریں

آئیں سب توبہ کریں: محمود خان اچکزئی

محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں۔

85 / 100 SEO Score

آئیں سب توبہ کریں: محمود خان اچکزئی

آئیں سب توبہ کریں
قومی اسمبلی اجلاس

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی۔ آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کروائیں، جو اراکین کو ملاقات کی اجازت نہیں دیتا اس کو نکالیں۔ محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے۔

اس پر سپیکر قومی نے کہا کہ آپ سب کو اکٹھے بیٹھنا پڑے گا، بات کرنا پڑے گی، پونے 4 سال کے پروڈکشن آرڈر کا ریکارڈ نکال لیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، اس میں آپ ابتداء کریں۔آئیں سب توبہ کریں

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ساتھ دے رہی ہے، آپ کو سٹینڈ لینا چاہیے تھا کہ ممبران کی درگت کیوں بنائی گئی؟ ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر نیتن یاہو کے خلاف قرارداد پاس ہونی چاہیے، نیتن یاہو کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب توبہ کریں اور ایک نئی سیاست کا آغاز کریں جس میں فیصلے یہ ایوان کرے، تمام صوبوں کو اپنے وسائل کا حق دیں، توبہ کریں اگر خانہ جنگی ہوئی تو شہباز شریف کی حکومت ذمے دار ہوگی۔

آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: اچکزئی

آئیں سب توبہ کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button