قومی خبریں

آئین پر کانفرنس نہیں ہو سکتی: خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کے لیے کانفرنس نہیں کر سکتے

آئین پر کانفرنس نہیں ہو سکتی: خاقان عباسی

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کانفرنس میں آئین کی بالادستی پر بات ہو گی۔ میری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی سابقہ جماعتوں نے کانفرنس پر پابندی لگائی۔ کیا مجبوری ہے کہ  ملک میں سیاسی انتشار ختم نہیں ہو رہا۔ سیاسی جماعتیں اصولوں سے ہٹ جائیں تو ملک نہیں چلتے۔

کہا کہ آواز دبانے کے لیے قانون بن رہے ہیں۔ یہ ملک کی بدنصیبی ہے۔ عدل پر کیسے بات کی جائے؟ آج آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر بات ہو گی۔ ملک میں جمہوریت نہیں ہو گی۔ عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چلے گا۔

اچکزئی نے آئین کے تحفظ کیلئے دعوت دی ہے، شاہد خاقان عباسی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button