Site icon MASHRIQ URDU

آئین میں یہ لکھوا دیں، انٹرنیٹ ہمارا بنیادی کا حق ہے: شازیہ مری

Shazia Marri 960x720 1
||Mashriq Urdu||

شازیہ مری نے دورِ جدید میں انٹرنیٹ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں جدید دور میں ہمیں ٹیکنالوجی میں پیچھے دھکیلا گیا، بطور اتحادی ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن حکومت کا حصہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ ہمیں ڈیجیٹل رائٹس ملیں، قدغن لگائی جا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں ہمیں انٹرنیٹ میسر نہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو تو ڈیجیٹل اکانومی کا نعرہ کیسے لگا سکتے ہیں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ بہت سارے کاروبار اور تعلیم کا دار و مدار انٹرنیٹ پر ہے۔

Exit mobile version