جرم و سزا
فیروز والا: فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات، 2 زخمی
فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات فیروز والا کوٹ عبدالمالک نین سکھ چوک میں نجی فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ فارمیسی پر موجود افراد کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

فیروز والا: فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات
فیروز والا (عمر شہزاد سے ) کوٹ عبدالمالک نین سکھ چوک میں نجی فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ فارمیسی پر موجود افراد کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیکل سٹور کا مالک احتشام اور دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 17 سالہ شوکت اور شاہ نوران کے نام سے ہوئی، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایمرجنسی 15 کی کال پر پولیس جائے وقوعہ پر 45 منٹ تاخیر سے پہنچی ڈاکو میڈیکل سٹور کے مالک احتشام سے 40 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ تھانہ کوٹ عبدالمالک کی حدود میں 1 گھنٹے میں ڈکیتی کی 3 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔ جن میں کورٹ عبدالمالک گلفشاں ٹاؤن، نین سکھ اور الرحمن گارڈن میں 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے وارداتیں کیں۔










