قومی خبریں

ننھے طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال

پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک دن بعد بحال کر دیا گیا جسے عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔

85 / 100 SEO Score
ننھے طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحالطلحہ احمد

ایک ویڈیو پیغام میں طلحہ احمد نے انسٹاگرام کی پالیسی پر طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ ان کا اکاؤنٹ کیوں معطل کیا گیا۔

انہوں نے اپنے مداحوں اور اہلخانہ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس دوران ان سے رابطہ رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کے کرم، کچھ دوستوں کی محنت اور آپ کی دعاؤں کی بدولت میرا اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے، اگر کچھ لوگوں نے میرے اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا اور مجھے بندش کا سامنا کرنا پڑا تو ایسے لوگوں کے لیے شعر ہے کہ ’ہم ہی کو جرات اظہار کا سلیقہ ہے، صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں۔‘طلحہ احمد

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ابھی بہت سا کانٹینٹ ہے، بہت سی باتیں ہیں جو آپ سے کرنی ہیں، اس لیے آپ میرے ساتھ جڑے رہیں۔

طلحہ احمد نے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنے کام کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین میں خوشیاں بانٹنے اور مسکراہٹیں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پیکا ایکٹ: سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم

طلحہ احمد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button