سٹی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کھلی کچھری
لاہور (سید تنویر کاظمی ) سٹی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام صوبائی محتسب اعل پنجاب کیجانب سے کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 146 مسلم آباد نیا پل پر کھلی کچہری لگائی گئی۔ جس میں علاقہ مکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔
سٹی ویلفیئر سوسائٹی
لوگوں نے سرکاری محکموں میں بے قاعدگیوں سمیت بروقت مسائل کے تدارک نہ ہونے کی شکایات کیں۔ اس موقع پر صوبائی محتسب نے فوراً شکایات کے ازالے کی یقین دھانی کراتے ہوئے احکامات صادر کئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر نجم بٹ، صدر نیا پل احسان یونس، صدر سلامت پورہ محمد ناصر اصغر، صحافی سید تنویر کاظمی اور علاقہ مکین کی بڑی تعداد و دیگر نے شرکت کی۔