Site icon MASHRIQ URDU

PTI مطالبات تحریری جواب دیں گے،رانا ثناء

831044 59192191

فائل فوٹو

PTI مطالبات تحریری جواب دیں گے، نجی ٹی وی چینل پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام ڈائیلاگ کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اپوزیشن اورحکومت کو ڈائیلاگ کرنا چاہیے، جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈلاک سے نہیں۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ یہ آپ نے مطالبات دیئے ہیں یا حکم دیا ہے کہ مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنائیں تو اگلی میٹنگ ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ ان مطالبات پر ہم سے جواب لے لیں، حکومت ان مطالبات پر تحریری جواب دے گی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا تھا کہ انہیں حکومت کے ساتھ اگلی میٹنگ کرنے کی عمران خان نے اجازت نہیں دی۔ دوران مذکرات پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا کہ ہماری عمران خان سے ایک اور ملاقات کروائیں تو ان سے اجازت لے لیں گے۔

مطالبات میں کوئی شک بھی چھوڑی تو مذاکرات ختم، بیرسٹر گوہر

اس سے قبل رانا ثنا ء نے حکو متی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ایک سب کمیٹی بنائی ہے جو پی ٹی آئی کے مطالبات کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کمیٹی پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب تیار کرے گی، اپوزیشن سے آئندہ مذاکرات میں ہم مطالبات پر حکومتی موقف دیں گے۔

 

Exit mobile version