Site icon MASHRIQ URDU

PIA: پرواز میں فنی خرابی، کراچی میں لینڈنگ

PIA 1 984x554 1

Mashriq Urdu, PIA

کراچی سے گوادر کے لیے PIA کی پرواز کی روانگی کے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر پرواز کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی، روانگی کے کچھ دیر بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی ظاہر کی۔

کارگو طیارے کے انجن میں دھماکہ، ایمرجنسی لینڈنگ

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو طیارے میں فنی خرابی سے آگاہ کیا اور روانگی کے 43 منٹ بعد کراچی واپس لینڈنگ کی۔

ترجمان کے مطابق اے ٹی آر 42 طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے، شعبہ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی پرواز کو واپس گوادر روانہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version