Site icon MASHRIQ URDU

اب شک نہیں کہ عمران خان اسرائیلی اثاثہ ہیں، خواجہ آصف

30 14

مشرق اردو،خواجہ آصف

اسلام آباد (مشرق اردو) ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن گولڈاسمتھ کے ریکروٹ عمران خان کی نجات کےلیے مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ ان عناصر کو اسرائیل کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ عناصر میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان اسرائیلی اثاثہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدانخواستہ سرنگوں کرنا چاہتے ہیں، ہماری اول و آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔

 

Exit mobile version