Site icon MASHRIQ URDU

IMF:نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

Non Filer

IMF:نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

نان فائلرز کیلئے گاڑیاں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی ہوگی۔ نان فائلرز مالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے۔ نئے بجٹ میں نان فائلرز کیلئے آسانی نہیں بلکہ مزید سختی ہوگی۔ آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس سسٹم سے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام جاری ہے۔ تاجر دوست سکیم اپنے اہداف پورے نہیں کر سکتی۔ غیر رجسٹرڈ دکانداروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے مثبت نتائج ملے۔ تاجروں، ہول سیلرز کیٹیگری میں فائلرز کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکس نادہندگان کے بارے میں تھرڈ پارٹی ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے۔ ٹیکس نظام کو موئژ بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا۔ اس نظام کو کارپوریٹ ٹیکس یونٹس تک بھی موثر توسیع دی جائے گی۔

بجٹ 2025: نئے مالی سال کا 2 جون کو پیش ہو گا

Exit mobile version