ICC: سالانہ میٹنگ پاک بھارت کشیدگی کے بعد اہم قرار
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کا وینیو سنگاپور ہوگا۔ پاک بھارت معاملات کی وجہ سے آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ پہلی مرتبہ آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ جس میں افغان ویمن کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ میں دو نئی بالز کے قانون میں تبدیلی پر بات ہوگی۔