ANF کی کارروائیاں، پشین سے 147 کلو ہیروئن برآمد
انسدادِ منشیات فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ میں کارروائی کی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں گئی۔ ترجمان کے مطابق پشین کے خانوزئی کے علاقے میں کی گئی کارروائی کے دوران گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ANF کارروائیاں
ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے یاکرمڑی میں کارروائی کے دوران 141 کلو مارفین، 147 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللّٰہ میں منشیات اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔