Site icon MASHRIQ URDU

62 فیصد کم بارشیں ہوئیں، خشک سالی کا خدشہ

2162314 khushkx 1617399278 600x450 1

62 فیصد کم بارشیں ہوئیں، خشک سالی کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے21 مارچ 2025 تک معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ سندھ میں معمول سے 62 فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

پنجاب میں معمول سے 38 فیصد کم اور خیبر پختونخوا میں معمول سے 35 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ حالیہ بارشوں سے وسطی، بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہتر ہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں میں خشک سالی اب بھی برقرار ہے۔ پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں بھی خشک سالی برقرار ہے، تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی شدید قلت ہے۔ رواں سال مارچ میں جنوبی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2-3 ڈگری زیادہ ہے۔ کچھ جنوبی علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد 200 سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

راولپنڈی: پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ

Exit mobile version