آئین میں ایک اور ترمیم کی حمایت افسوسناک ہے: کراچی بار
کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی مجوزہ ترمیم کی حمایت افسوسناک ہے۔
یہ بات کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔
27ویں ترمیم
کراچی بار ایسوسی ایشن کا اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ عدلیہ پہلے ہی 26ویں آئینی ترمیم کے اثرات بھگت رہی ہے۔
اعلامیے میں کراچی بار ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں 27ویں ترمیم کی تجویز بلا جواز ہے۔