
وزیراعظم 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
اس دوران تجارت، آئی ٹی، ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لیے نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔
