190 ملین پاؤنڈ: عمران و بشریٰ سزا معطلی کی سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی استدعا پر عدالت نے کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی، اس سے قبل 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کروانے کےلیے نوٹس جاری ہوا تھا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ہے۔ علم میں رہے کہ مذکورہ کیس میں 17 جنوری کو عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
القادر ٹرسٹ کیس: اپیل اس سال نہیں لگ سکتی، رجسٹرار ہائی کورٹ