Site icon MASHRIQ URDU

14 کروڑ لیٹرز پیٹرول فوری منگوانے کا حکومتی فیصلہ

اوگرا کی جانب سے تیل کمپنیز کو جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے تیل کمپنیز کو 20 دن تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ حالیہ علاقائی صورتِ حال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذخیرہ یقینی بنائیں۔

14 کروڑ لیٹرز پیٹرول

پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹرز کا ہنگامی ٹینڈرجاری کیا ہے، یہ پیٹرول جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچے گا۔ 6 جولائی کو پہنچنے والے تقریباً 7 کروڑ لیٹرز سے لدے پیٹرول جہاز کو 26 جون کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14 کروڑ لیٹرز تیل موجود ہو گا۔

 

پیٹرولیم مصنوعات: 2.5 روپے کاربن ٹیکس تجویز

 

 

 

 

Exit mobile version