Site icon MASHRIQ URDU

12 شہداء تھے، مزید 2 زخمی جاں بحق ہو گئے: بیرسٹر گوہر

جج صاحب چھٹی پر چلے گئے

بیریسٹر گوہر سے عمران خان کی ملاقات

12 شہداء تھے، مزید 2 زخمی جاں بحق ہو گئے، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے اپنے 12 شہداء اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، تاہم زخمیوں میں سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی کمپلینٹ ایک پرائیویٹ کمپلینٹ ہے، اس کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔

 پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں کی فہرست دے، ثنااللہ 

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اس کمپلینٹ پر مزید کارروائی ہو گی، کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

Exit mobile version