Site icon MASHRIQ URDU

11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ ہو گا،نعیم الرحمان

171133982

11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ ہو گا،نعیم الرحمان

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کریں گے۔ 13 اپریل کو کراچی اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ امریکا کسی کا دوست نہیں، یوکرین کے حالات دیکھ لو۔ امریکا اور اسرائیل مجرم ہیں۔ انہیں تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ عید پر فلسطین میں بچوں پر بمباری کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین اسرائیل کے سپورٹر ہیں۔ غزہ کی صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں۔ مغرب میں باضمیر لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ غزہ کو 80 سے 90 فیصد تباہ کردیا گیا ہے۔ غزہ میں 80 ہزار لوگوں کو بےدخل کردیا گیا۔

غزہ:19 لاکھ فلسطینیوں کو جبری بے دخل کیا گیا: انروا

Exit mobile version