یوکرینی صدر کا دعویٰ ہے کہ روسی فوج کو بڑا جانی نقصان پہچایا، مارخنووکا گاؤں کے پاس جاری جنگ میں روس کے بڑی تعداد میں اور شمالی کوریا کے کئی فوجی مارے گئے۔
رات گئے یوکرین کے دارالحکومت کیف سے جاری صدر کے بیان کے مطابق یوکرین کے آرمی چیف نے جو تفصیلات بتائی ہیں اُس کے مطابق تمام محاذوں پر لڑائی جاری ہے جبکہ پوکرووسک کے گرد و نواح میں جاری جنگ میں بہت شدت آگئی ہے۔
یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے انہیں جو تفصیلات فراہم کی ہیں اس کے مطابق کُرسک کے آس پاس روسی فوج کا بڑا جانی نقصان ہوا ہے، ہمارا ہر فوجی یونٹ جنگ میں یوکرین کا دفاع کر رہا ہے۔
ماسکو: روسی فوج کا جنرل ساتھی سمیت بم دھماکے میں ہلاک، یوکرین نے ذمہ داری قبول کرلی
صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ سُمی اور خارکیف کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، سویسا شہر میں ایک رہائشی عمارت پر روس نے بمباری کی تھی جس سے عمارت کا ایک بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا جبکہ ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
یوکرین کے صدر نے بتایا کے آرمی چیف نے ان کو یہ بھی بتایا ہے کہ کُرسک کے علاقے میں مارخنووکا گاؤں کے آس پاس جاری جنگ میں روس اپنی پوری بٹالین کے ساتھ ساتھ شمالی کورین فوجیوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا، جو روس کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔