Site icon MASHRIQ URDU

یونان کشتی حادثہ: وزیر اعظم، وزرائے داخلہ و خارجہ عدالت طلب 

wzyr khrjh shq ddr wzyr aazm shhbz shryf khy ny b mqrr 1714310814 b

شہباز شریف اور اسحاق ڈار

یونان کشتی حادثے کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کو طلب کرلیا۔ یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر سکھر کے ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی طلبی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثہ 5 انسانی اسمگلرز گرفتار

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، محسن نقوی اور ایس ایس پی سکھر کو 15 جنوری کو طلب کر لیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔

 

Exit mobile version