Site icon MASHRIQ URDU

یمن پر اسرائیلی حملہ، ہوائی اڈہ، تین بجلی گھر تباہ

1466832 3023487 2a updates

رائٹرز فوٹو

یمن پر اسرائیلی حملہ، ہوائی اڈہ، تین بجلی گھر تباہ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا پر 20 فضائی حملے کرکے حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ کے دس سے زائد اسٹرٹیجیک ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ جن میں صنعا ہوائی اڈہ شامل ہے جسے مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔

صنعا اور ملحقہ علاقوں میں قائم تین بجلی گھروں، ایوی ایشن اکیڈمی اور سیمنٹ فیکٹری سمیت باغیوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔  دراثناء حوثی اکثریتی جماعت کے عہدیدار نے صنعا میں بمباری پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کی، اب جوابی کارروائی کا انتظار کرے۔ اس سے قبل اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے الحدیدہ بندرگاہ پر شدید بمباری کی۔ عرب ٹی وی کے مطابق الحدیدہ پر بمباری میں 30 سے زائد اسرائیلی جنگی طیاروں نے حصہ لیتے ہوائے پچاس کے قریب بم برسائے۔

اسرائیل کا یمن پر حملہ، 2 افراد جاں بحق، 40 زخمی

Exit mobile version