یمن:امریکی فضائی حملہ5 افراد جاںبحق
خبر رساں اداروں نے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی طرف سے بتایا کہ امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔ امریکی فضائی حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو امریکی طیاروں نے صعدہ اور حدیدہ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔