Mashriq Urdu
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک میونسپلٹی نے اس ہفتے اعلان کیا کہ تہران میں موجود ’’بیسٹن اسٹریٹ‘‘ کا نام بدل کر غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے نام پر ’’یحییٰ السنوار اسٹریٹ‘‘ رکھا جائے گا۔
اسرائل یحییٰ سنوار کی تصاویر والی ٹی شرٹس کی سپر سٹورز میں فروخت پر امریکہ سے ناراض
اس سڑک کو ’’شہید یحییٰ سنوار اسٹریٹ‘‘ کہا جائے گا، جو جہاد اسکوائر کو فلسطینی اسلامی جہاد کے بانی فتحی شقاقی سے منسوب سڑک سے جوڑے گی۔
مقامی حکومت کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر بھرپور تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد میونسپلٹی نے اعلان کیا کہ یحییٰ سنوار کے نام پر کسی اور علاقے میں سڑک کا نام رکھا جائے گا۔