ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰن
پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے سے ہی اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے۔ بھارت مسلمانوں کے قتلِ عام میں شریک ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیے۔ حکومت کے ساتھ اختلاف ہے لیکن ملک کی بقاء کے لیے سب کو ایک ہونا چاہیے۔ ہم غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ ہیں۔ حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، اپوزیشن کو کسی سے بھی اختلافات ہوں لیکن ایسے موقع پر سب کو ایک ہونا چاہیے۔
جماعت اسلامی:22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان