ہنگو: دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگرد ہلاک
ڈی پی او محمد خالد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او محمد خالد کو پیٹ میں 4 گولیاں لگی ہیں، انہیں مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیا جائے گا۔
دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ
علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ایس ایچ او تھانا دوآبہ نبی خان بھی زخمی ہوئے ہیں۔