Site icon MASHRIQ URDU

ہم مذاکرات پر آئے ہیں تو حکومت ذمہ داری دکھائے: یاسمین راشد

02 2

ڈاکٹر یاسمین راشد

ہم مذاکرات پر آئے ہیں تو حکومت ذمہ داری دکھائے، لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر پنجاب حکومت نے عمل نہیں کیا، حکومت کا اقدام ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ آئین کی کوئی عزت نہیں کرتے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے سچائی سامنے آئے گی۔

سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں تو سمجھداری دکھائیں گے: یاسمین راشد

پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ ہم 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان میں کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا، 26 ویں ترمیم کے بعد مایوسی بڑھی ہے۔

Exit mobile version