Site icon MASHRIQ URDU

ہمارے پاس حکومت گرانے کی طاقت ہے: مراد علی شاہ

news 1708949760 6601

ہمارے پاس حکومت گرانے کی طاقت ہے: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے لیے جینے مرنے کا مسئلہ ہے۔ ہم نے سندھ اسمبلی سے ان کینالز کے خلاف قرار داد منظور کی۔ یہ معاملہ ایکنک میں موجود ہے، اس کی وہاں بھی سخت مخالفت کریں گے۔ پروپیگنڈے کے ذریعے لوگوں کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت ملوث ہے۔ یہ معاملہ ہمارے کنٹرول میں ہے، ہم نہیں بنانے دیں گے۔ میں چاہتا ہوں سی سی آئی اجلاس بلایا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم اس معاملے کو ختم کرنے کے لیے اعلان کریں کہ وفاق منصوبےکی حمایت نہیں کرے گی۔ اگر وزیرِ اعظم اعلان نہیں بھی کرتے تو ہم سندھ کے عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ ہماری زندگی ہے۔ وفاق کو ہماری بات ماننی پڑے گی۔ اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت ختم ہو جائے۔ ہم اپوزیشن کے کہنے پر نہیں کریں گے۔ مگر ہم اپنے انداز میں بات کر رہے ہیں اور ہم کینالز کسی صورت بننے نہیں دیں گے۔ ہمیں اپنے ملک کا بھی سوچنا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ ہم کینالز بننے نہیں دیں گے۔

حکومت کینالز منصوبہ فوری واپس لے، فاروق ایچ نائیک

Exit mobile version