Site icon MASHRIQ URDU

ہماری خودمختاری پر پھر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا:آئی ایس پی آر

1803721 1687997226

ہماری خودمختاری پر پھر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا:آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے آزاد کشمیر کی سویلین آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، 6 اور7 مئی کو بھارتی جارحیت سے بچوں، خاتوں سمیت معصوم افراد شہید ہوئے، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ الحمدللّٰہ! افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، بھارت نے جارحیت کر کے بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، اُڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا، اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے فتح سے نوازا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مسلح افواج نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستانی افواج اپنے غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہیں، وزیرِ اعظم اور وزراء کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اہم فیصلے کیے۔

پاکستان کے خلاف آپریشن کرنے والی تمام جگہوں پر پاکستان نے جواب دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن کرنے والی تمام جگہوں پر پاکستان نے جواب دیا، پاک فوج نے بھارتی فوجی تنصیبات، دہشتگردی کے تربیتی مراکز کو تباہ کیا، عوام، جوانوں اور سیاسی قیادت کے شکر گزار ہیں جو ریاست کے ساتھ کھڑے ہوئے، سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ میں اہداف کو نشانہ بنایا، اودھم پور، پٹھان کوٹ میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، 2 مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان نے اپنی وسیع تر ٹیکنالوجی میں سے کچھ کا تحمل کے ساتھ استعمال کیا، اس طرح کی بے شمار ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں مستقبل میں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ  لائن آف کنٹرول پر ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں پر حملے کر رہی تھیں، پاکستان نے انتہائی مہارت، تحمل اور درستگی سے جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والی تمام جگہوں کو نشانہ بنایا گیا، فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو کو استعمال کیا گیا، بھٹنڈا، برنالہ، چلواڑہ، اونتی پورہ، سری نگر میں اہداف کو نشانہ بنایا، جموں، ادھم پور، مامون، امبالہ، پٹھان کوٹ میں بھی حملے کیے گئے، بیاس اور نگروتا میں براہموس کی اسٹوریج کو تباہ کیا گیا، آدم پور اور بوچھ میں ایس400 نظام کو نشانہ بنایا گیا، جس ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹرز سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اس کو تباہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں، پاکستان نے کامیابی سے اُڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا، پاکستان کےخلاف استعمال ہونے والے 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان نے تمام حملے انتہائی مہارت کے ساتھ کیے تاکہ عام شہری نشانہ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، پاکستان نے تمام حملے مہارت کے ساتھ کیے تاکہ سویلین نشانہ نہ بنیں، مربوط طریقے اور ذمے داری سے اہداف کو نشانہ بنایا، جب بھی سرحدوں کی خلاف ورزی کی جائے گی ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔

پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام

Exit mobile version