ہسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی حملے کا شکار ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام اسرائیل کی بقاء کیلئے خطرہ ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں کا واحد مقصد ایرانی جوہری خطرے کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی فضائی حدود کو حملوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کر رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو کئی مواقع فراہم کیے۔ ہم امریکی صدر کے ہر فیصلے کی حمایت کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ آج کے حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے، آیت اللّٰہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کر دیں گے، ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کو مزید زندہ رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان کا وجود اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
ہسپتال پر حملے
انہوں نے کہا کہ عام اعلان کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، خود اسپتالوں پر حملہ کرنے کا حکم دیتے ہیں، خامنہ ای ریاست اسرائیل کی تباہی کو اپنا ہدف سمجھتے ہیں، ایسا شخص اب مزید دنیا میں موجود نہیں رہ سکتا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ تہران میں موجود خطرے کو ختم کرنے کیلئے حملوں میں شدت کی ہدایت کی ہے۔