Site icon MASHRIQ URDU

ہارورڈ یونیورسٹی: ٹرمپ کے مطالبات ماننے سے انکار

Sanders theater 2009y

ہارورڈ یونیورسٹی: ٹرمپ کے مطالبات ماننے سے انکار

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو خط میں کہا تھا کہ طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کیے جائیں۔ انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فوراً حکام کو رپورٹ کیا جائے اور ہر تعلیمی شعبے پر نظر رکھنے کے لیے کسی بیرونی ادارے یا شخص کی خدمات حاصل کی جائیں۔  ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر نے مطالبات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں۔ نجی یونیورسٹیاں کیا پڑھائیں، کس پر تحقیق کریں اور کس کو داخلہ یا ملازمت دیں۔

ٹرمپ انتظامیہ مارچ میں ہارورڈ کے 256 ملین ڈالر کے وفاقی اور 8.7 ارب ڈالر گرانٹ وعدوں کا جائزہ لینے کا کہہ چکی ہے۔ کیونکہ یونیورسٹی نے یہود مخالف رویے روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

امریکا: ٹرمپ مخالف مظاہرے زور پکڑنے لگے

Exit mobile version