Site icon MASHRIQ URDU

گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سوئی گیس:

گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے سوئی ناردرن کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔ مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمت میں 735 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے اور آر ایل این جی کے گھریلو کنکشن فوری کھولے جائیں۔ صارفین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی عوام پریشان ہیں۔ متعدد کمرشل صارفین گیس کنکشن منقطع کرا چکے ہیں۔  ہوٹل اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر صارفین نے بھی گیس کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کی ہے۔ چیئرمین اوگرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جس کا اعلان اگلے ماہ تک کیا جائے گا۔

جولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

Exit mobile version