گھوٹکی: ایم 5 پر ٹرک الٹ گیا،3 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 8 سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق علی پور جتوئی سے ہے۔
موٹروے حادثہ
ٹرک میں موجود متعدد مویشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔